Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مائی پلے لسٹ: سعودی ریپر دحمز کے پسندیدہ گانے کون سے ہیں؟

دحمز کا ام کلثوم کا سب سے پسندیدہ گانا دارت الایام ہے (فوٹو: پریزیڈینسی)
سعودی ریپر دہمز  کو ہپ ہاپ سے محبت پہلے ایک سامع کی حیثیت سے ہوئی۔  اس سے پہلے کہ خود موسیقی بنانا شروع کرتے، 2000 کی دہائی کے وسط میں وہ مملکتِ سعودی عرب کے ریپرز کو سنتے تھے۔
عرب نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  ’میں پہلے دن ہی سے اس میں دلچسپی رکھتا تھا ۔ سعودی ریپرز کو سنتا تھا اور اسی دنیا میں جیتا تھا۔ 2010 تک میں نے خود بھی موسیقی بنانا شروع کر دی۔ یوں میں ایک سامع سے پرفارمر بن گیا۔‘
تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ریپ ان کے لیے صرف ایک مشغلہ تھا۔ ’2021 میں، میں نے اسے سنجیدگی سے لیا، ایک گانا لکھا اور اسے آن لائن ریلیز کر دیا۔‘
یہاں دحمز ہمیں ان چند گانوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہوں نے بحیثیت ایک انسان اور فنکار ان کی شخصیت کو تراشا ہے۔
وہ گانا جو مجھے میرے بچپن میں واپس لے جاتا ہے
سب سے زیادہ جو گانا مجھے یاد ہے وہ سعودی ٹی وی سیریز، بابا فرحان کے ٹائٹل ٹریک کی دھن میرے ذہن میں نقش ہو گیا تھا۔ میری عمر کے لوگ آج بھی اسے یاد رکھتے ہیں۔
وہ بچوں کا ایک شو تھا، کوئی کارٹون نہیں، بلکہ ایک عام ڈرامہ سیریز۔ اگر میں اپنے حافظے پر تھوڑا اور زور ڈالوں تو کچھ اور یادیں بھی ہیں، جیسے کویتی گلوکارہ نوال کا ایک گانا، لیکن میرے ذہن پر جس طرح بابا فرحان کا گانا نقش ہوا، ایسا کوئی اور نہیں۔
وہ گانا جو مجھے میرے دوست کی یاد دلاتا ہے
فہد القبيسی کا گانا مجنون۔ یہ مجھے اپنے ایک قریبی دوست کی یاد دلاتا ہے۔ میں اس کے ساتھ مل کر یہ گانا سنتا تھا اور وہ مجھ سے یہ گانا گانے کی فرمائش کیا کرتا تھا۔ اسی لیے یہ گانا ہمیشہ مجھے اسی کی یاد دلاتا ہے۔
وہ گانا جسے سن کر ڈانس فلور پر ناچنا یقینی بن جاتا ہے
سچ کہوں؟ عظیم فنکار دحمز کا گانا وادی وادی۔ میں آپ سے بالکل سچ بول رہا ہوں۔ یہ میری پلے لسٹ کے ان گانوں میں سے ایک ہے جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہیں۔

رابح صقر کا گانا راہ و ما رجع اور مدناک شاعری اور بولوں کے لحاظ سے دحمز کے سب سے پسندیدہ گانے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

وہ گانا جو مجھے رونے پر مجبور کر دیتا ہے
مصری ریپر ابیوسف کا گانا ہل دی كانت حياتك؟ وہ اس میں اپنی زندگی کے بارے میں بات کر رہا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے جیسے وہ میری ہی زندگی کا ذکر کر رہا ہو۔ یہ گانا واقعی میرے دل کو چھو جاتا ہے۔
وہ گانا جو مجھے خوش کر دیتا ہے
جب میں نے یہ سوال سنا تو پہلے تو ذہن میں کچھ نہیں آیا۔ پھر مجھے اپنا ينبعاوی لوک موسیقی کا خیال آیا۔ یہ ہمارا ایک مقامی لوک ورثہ ہے۔ یہ لوک گیت جب بھی میں سنتا ہوں، مجھے خوش کر دیتے ہیں۔ بعض اوقات کسی شو سے پہلے میں انہیں لگا لیتا ہوں۔ یہ خود کو پُرجوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ بس اپنا موڈ اچھا کرنے کے لیے ہوتا ہے۔
وہ گانا جو کاش میں نے لکھا ہوتا
محمد عبدالوہاب کا گانا مدناک۔ اس کے الفاظ بے حد خوبصورت ہیں۔ اس کی شاعری کی عکاسی اتنی فصیح ہے کہ میں اس میں شاعر احمد شوقی کو محسوس کر سکتا تھا۔ احمد شوقی سے حسد کرنا تو غلط بات ہوگی لیکن مجھے اس طرح کا گانا لکھ کر بے حد خوشی ہوتی۔ اس کے بول اتنے خوبصورت انداز میں تراشے گئے ہیں۔

فہد القبيسی کا گانا مجنون دحمر کو اپنے ایک قریبی دوست کی یاد دلاتا ہے (فوٹو: گیٹی امیجز)

وہ گانا جس کی شاعری شاندار ہے
سچ کہوں تو چند گانے میرے ذہن میں آئے، لیکن رابح صقر کا گانا راہ و ما رجع اور مدناک۔ شاعری اور بولوں کے لحاظ سے میرے سب سے پسندیدہ گانے ہیں۔ ان کی تحریر واقعی شاندار ہے۔
لمبے سفر کے لیے شاندار گانا 
روڈ ٹرپ پر میں لمبے گانوں کو ترجیح دیتا ہوں، اس لیے سچ کہوں تو ام کلثوم۔ ان کے اتنے سارے گانے ہیں۔ ’الاطلاق‘، ’الف لیلہ و لیلہ‘۔ لیکن ان سب میں میرا سب سے پسندیدہ ’دارت الایام‘ ہے۔

روڈ ٹرپ کے لیے دحمز ام کلثوم کے گانوں کو ترجیح دیتے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

ایسا گانا جسے سنتے ہوئے ججھک محسوس ہو
روبی کا گانا ’لیہ بیدارى كدہ۔‘ اس کی دھن بہت خوبصورت ہے۔ یہ بات الگ ہے کہ جب یہ گانا آیا تھا تو اس کی ویڈیو نے کافی ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ یہ ’ٹرینڈز‘ کا دور شروع ہونے سے پہلے کا ایک ٹرینڈ تھا۔
یہ گانا میرے ذہن میں بس گیا ہے اور مجھے بہت پسند ہے لیکن میں اسے اکیلے میں ہی سنتا ہوں۔ سب کے سامنے، خاص طور پر دوستوں کے درمیان یہ گانا سنتے ہوئے پکڑے جانا ذرا شرمندگی کا باعث ہوتا ہے۔

 

شیئر: