Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فرانسیسی وزارتی کمیٹی کا پیرس میں اجلاس، العلا ترقیاتی منصوبے کا جائزہ

اجلاس میں شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور فرانس نے پیرس میں منعقدہ وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں العلا ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
العلا کے حوالے سے قائم سعودی، فرانسیسی وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سعودی وزیر ثقافت اور رائل کمیشن فار العلا کے گورنر شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور فرانسیسی وزیر خارجہ نے مشترکہ طور پر کی۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر سرمایہ کاری فہد آل سیف اور رائل کمیشن فار العلا کی سی ای او عبیر العقل نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور فرانسیسی حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں العلا کی ثقافتی، ماحولیاتی، سیاحتی، معاشی اور ورثے کی ترقی سے متعلق سعودی، فرانسیسی معاہدے میں توسیع اور ترمیم کا خیرمقدم کیا گیا۔
اجلاس میں دونوں ملکوں کی جانب سے اس شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آثار قدیمہ، آرٹس، ثقافت، سپورٹس، مہمان نوازی اور انسانی صلاحیتوں کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری اور تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس شراکت داری میں بڑے منصوبے فرانسیسی ماہر تعمیرات ژاں نوول کا ڈیزائن کردہ ’العلا ٹرام‘ اور ’شرعان ریزورٹ‘ کے ساتھ قابل تجدید توانائی، پانی اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔
یہ منصوبے سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔ ان کا مقصد العلا کے ثقافتی اور قدرتی ورثے کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ملین سیاحوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔

 

شیئر: