Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دفاع، اے آئی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط

سعودی ولی عہد کے دورہ فرانس کے دوران معاہدوں پر دستخط کیے گئے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور فرانس نے پیر کو سعودی، فرانسیسی سٹریٹیجک پارٹنر شپ کونسل کے پہلے اجلاس کے دوران سرمایہ کاری، دفاع، مصنوعی ذہانت، سیاحت، انفرا سٹرکچر اور ثقافتی تعاون کے حوالے سے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ فرانس کے دوران ایلیسی پیلس میں سعودی اور فرانسیسی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
دونوں ملکوں نے العلا کی ترقی سے متعلق موجودہ معاہدے کی ترمیم اور توسیع کے تحت 2035 تک تعاون کو جاری رکھنے اتفاق کیا ہے۔
اس معاہدے سے آثار قدیمہ، ثقافتی انیشیٹیو، تربیت، سیاحت، انوویشن، پائیدار ترقی اور العلا کے حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کے شعبوں میں نئے مواقع نکلیں گے۔
دونوں ملکوں نے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق بھی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجییز اور دفاعی انڈسٹری سے متعلق صلاحیتوں کی ترقی کے ساتھ سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، تربیت اور ملٹری ایجوکیشن میں مہارت کا تبادلے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 

شیئر: