ہزاروں ہیکٹر پر پھیلے جنگلات جو الباحہ کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں
محمد بن سعید القدوہ نے بتایا کہ اس خطے میں 105 جنگلات موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ کے جنگلات اور سبزہ زار اس علاقے کی اہم قدرتی خصوصیات ہیں۔ یہاں زمین اور مختلف موسموں کی وجہ سے بہت سے اقسام کے درخت، جھاڑیاں اور جنگلی پودے پائے جاتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سراوات کے پہاڑوں سے لے کر تہامہ کے ساحلی میدان تک مختلف قسم کے درخت، جھاڑیاں اور جنگلی پودے پائے جاتے ہیں اور یہاں بڑے جنگلات بھی موجود ہیں۔
الباحہ ریجن کے نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیویلپمنٹ اینڈ کومبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن (این سی وی سی) کے ڈائریکٹر جنرل محمد بن سعید القدوہ نے بتایا کہ اس خطے میں 105 جنگلات موجود ہیں جو کم از کم دو لاکھ 21 ہزار ہیکٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ الباحہ ریجن میں کئی قسم کے پودے پائے جاتے ہیں جن میں خاص طور پر جونیپر، ببول اور تمرکس کے درخت شامل ہیں۔