Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگلات، وادیاں اور دلکش پارکس: الباحہ ’سعودی عرب میں سیاحت کی ایک بڑی منزل‘

الباحہ ریجن میں سکیورٹی کے مختلف منصوبے، پائیدار ترقی، اعلٰی معیارِ زندگی، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں مملکت کے عزم کی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سکیورٹی کے اِس پیکج میں حفاظت کے لیے نئی سہولتیں، ’پبلک سکیورٹی ٹریننگ سٹی‘ اور ’یونیفائڈ آپریشنز سینٹر (911) کے علاوہ ماحولیات کے لیے سکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر کا قیام بھی شامل ہے۔
یہ منصوبے سکیورٹی کے لیے کی گئی تیاریوں کو تقویت دیں گے، ہنگامی حالت میں فوری ریسپانس اور اداروں کے مابین باہمی رابطوں کو بہتر بنائیں گے، قابل قومی افرادی قوت کی تعمیر کریں گے اور ریجن کے مخصوص ماحولیاتی اثاثوں کی حفاظت کے ذمہ دار ہوں گے۔
اِن منصوبوں کی اہمیت اِس لیے اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ الباحہ، سعودی عرب میں سیاحت کی ایک بڑی منزل ہے جو اپنے جنگلات، وادیوں، پارکوں اور قدرتی دلکشی کے لیے خاص طور پر مشہور ہے۔
عوامی تحفظ اور کارکردگی کی بہتری کے ذریعے یہ منصوبے مقامی رہائشیوں، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

ان منصوبوں سے سعودی عرب کے سکیورٹی کے اس وژن کی ترجمانی ہوتی ہے جو ترقی کا محرک اور ’سعودی وژن 2030‘ کے نصب العین کا کلیدی ذریعہ ہے جس سے پورے ریجن اور مملکت میں ایک محفوظ، زیادہ پائیدار اور خوشحال مستقل کو پروان چڑھانا ہے۔

شیئر: