آبشاریں، پہاڑ اور سرسبز وادیاں: جازان کی وادی المدمدمہ کا خوبصورت منظر
جازان کے علاقے العارضہ میں واقع وادی المدمدمہ ایک ایسا قدرتی مقام ہے جہاں بارش کے بعد خوبصورتی نکھر جاتی ہے۔ نئی تازگی دلکش مناظر تخلیق کرتی ہے۔
یہ مقام درختوں، پہاڑی سلسلوں اور میدانی علاقوں کا حسین امتزاج ہے جو سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق العارضہ کے شمال میں تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس وادی میں چٹانوں اور درختوں کے درمیان بہتے ہوئے چشمے خوبصورت آبشاریں تشکیل دیتے ہیں جو سیاحوں کو اس علاقے کے متنوع قدرتی اور سیاحتی مقامات کی جھلک دکھاتے ہیں۔
بارش کے بعد یہ وادی مقامی افراد اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے جو بہتے پانی کا لطف اٹھاتے ہیں۔
دلکش آبشاروں کے نظارے دیکھنے کے ساتھ قدرتی مناظر کی تصاویر بنانے کے لیے اس کے کنارے پر جمع ہوتے ہیں۔
بارش کے موسم میں اس خطے کی وادیاں تفریح اور سیر و سیاحت کے لیے مقبول مقامات بن جاتی ہیں۔

واضح رہے جازان کا شمار ان نمایاں قدرتی مقامات میں ہوتا ہے جہاں سال بھر سیاحوں کو تفریح کے مواقع میسر رہتے ہیں۔ خاص کر متعدل موسم میں یہ مقام تفریح کرنے والوں کی پسندیدہ منزل بن جاتا ہے۔
