Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی نے شام میں میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح کیا

میڈیکل کمپلیکس سے تقریبا 50 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ ( فوڈو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی قصبے قدسیہ میں الہدی میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح کیا ہے، جس سے تقریبا 50 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
ایس پی اے کے مطابق افتتاحی تقریب میں شام کے وزیر صحت مصعب العلی، وزیر اوقاف محمد ابو الخیر شکری اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
یہ کمپلیکس مربوط پرائمری ہیلتھ کیئر سروسز فراہم کرتا ہے، جس میں ڈائیلاسز سروسز بشمول ڈائیلاسز سینٹر، چلڈرن کلینک، گائنالوجی، انٹرنل میڈیسن، آپتھمالوجی، ای این ٹی، ڈینٹسٹری اور فیملی میڈیسن کلینک شامل ہیں۔
اس میں سپیچ اینڈ ہیئرنگ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر، آٹزم ری ہیبلی ٹیشن یونٹ، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، میڈیکل لیبارٹری اور فارمیسی شامل ہے۔
شامی وزیر صحت مصعب العلی نے اس کمپلکیس کو شام کے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم میں ایک اہم اضافہ قرار دیا اور شامی عوام کی مسلسل سپورٹ پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
یہ منصوبہ شام میں ہیلتھ کیئر سیکٹر کو مضبوط بنانے اور پائیدار معیاری طبی خدمات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے شاہ سلمان مرکز کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

 

شیئر: