نجران یونیوسٹی کے طلبہ کی بین الاقوامی ریسرچ مقابلے میں پہلی پوزیشن
یہ کامیابی نجران یونیورسی کے طلبہ کی تحقیقی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی نجران یونیورسٹی جس کی نمائندگی کالج آف انجینیئرنگ نے کی، انٹرنیشنل سٹوڈنٹس ریسرچ کمپیٹیشن 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کالج آف انجینیئرنگ کے طلبہ کے تیار کردہ ریسرچ پروجیکٹ نے نائیجیریا کی جوس یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس آن ریسیلینٹ فیوچرز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
انٹرنیشنل کانفرنس آن ریسیلینٹ فیوچرز ایک بین الاقوامی علمی اور تحقیقی پلیٹ فارم ہے۔ اس کا مقصد کلائمنٹ چینج، پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل دور کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط سٹریٹیجی تیار کرنا ہے۔
سعودی طلبہ کو نجران کی کنگ فہد مسجد کو ایک گرین اور پائیدار مسجد میں تبدیل کرنے سے متعلق ریسرچ پروجیکٹ پر یہ اعزاز ملا ہے۔ اس پروجیکٹ میں مسجد کی ترقی اور اس کے وسائل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے گرین آرکیٹکچر اور پائیداری کے اصولوں کے نفاذ پر توجہ دی گئی ہے۔
یہ کامیابی نجران یونیورسٹی کے طلبہ کی جدید تحقیقی حل تیار کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے جو پائیدار فن تعمیر اور گرین بلڈنگ میں عالمی رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ اور مقامی ماحولیات کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
