Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیاڈ 2026 میں بھی سعودی طلبہ کی کامیابی

اولمپیاڈ میں 97 ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 386 طلبہ نے شرکت کی ( فوٹو: الاخباریہ)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے ازبکستان میں منعقدہ انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیاڈ 2026 میں تین بین الاقوامی ایوارڈ جیتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق 9 سے 16 اگست تک تاشقند میں جاری رہنے والے اولمپیاڈ میں 97 ملکوں کی نمائندگی کرنے والے 386 طلبہ نے شرکت کی۔
الجبیل رائل کمیشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم محمد ناصر الاسمری نے سلور میڈل حاصل کیا جو مملکت کی جانب سے انفارمیٹکس اولمپیاڈ میں پہلا سلور میڈل ہے۔
ریاض کے جنرل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سلطان عبدالرحمن العیبان نے براؤنز میڈل جبکہ سعد بندر العریفی نے سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل کیا ہے۔
 اولمپیاڈ میں شرکت کے بعد سے اب تک مملکت کے ایوارڈز کی تعداد 14 ہوگئی جن میں ایک سلور، آٹھ براؤنز میڈل اور پانچ سرٹیفکیٹ آف میرٹ شامل ہیں۔

گزشتہ ایڈیشن میں سعودی طلبہ کی ٹیم نے ایک براؤنز میڈل اور دو سرٹیفکیٹ آف میرٹ اپنے نام کیے تھے۔ 
انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیاڈ سکول کے طلبہ کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کمپیوٹر سائنس اور پروگرامنگ کا مقابلہ ہے۔ اس کا مقصد طلبہ میں الگورتھم، کوڈنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

 

شیئر: