Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ نے شنگھائی انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں 6 ایوارڈ جیت لیے

میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں 117 ملکوں سے 666 طلبہ نے شرکت کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ نے انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ (آئی ایم او 2026) میں چھ اعزازات اپنے نام کیے ہیں، ان میں تین سلور اور تین براونز میڈل شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطبق چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والے اولمپیاڈ میں 117 ملکوں سے 666 طلبہ نے شرکت کی۔
ینبع رائل کمیشن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے یوسف ایمن بخیت، مدینہ جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن کے عبدالسلام عبداللہ السلمی اور جدہ جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن سے عبداللہ محمد الثقف نے سلور میڈل جیتے۔ الشرقیہ جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن کے الیاس شاکر الفرج اور عبداللہ طارق العامر اور ریاض جنرل ایڈمنسٹریشن آف ایجوکیشن سے فارس محمد الکنھل نے براونز میڈل حاصل کیے۔
سعودی عرب نے 2024 سے اس اولمپیاڈ میں شرکت کا آغاز کیا تھا، یہ مملکت کی بہترین کارکردگی ہے۔ 
اولمپیاڈ میں سعودی عرب کے اعزازات کی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 15 سلور، 51 براونز میڈل جبکہ 22 تعریفی اسناد شامل ہیں۔
اولمپیاڈ کے لیے طلبہ کا انتخاب، موھبہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ پروگرام کے ذریعے کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈ اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ) اور وزارت تعلیم کی شراکت داری سے کیا گیا۔
اس پروگرام میں مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کیمپوں کے ساتھ تھیوری اور عملی تیاری کے متعدد تربیتی مراحل شامل ہیں تاکہ انٹرنیشنل ایونٹس کے لیے تیاری کو بڑھایا جا سکے۔

 

شیئر: