Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاص: گلوبل ٹیکنالوجی ایونٹ ’لیپ 2026‘، پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز پیر 31 اگست سے ہو رہا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی میزبانی میں گلوبل ٹیکنالوجی ایونٹ ’لیپ 2026‘ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز پیر 31 اگست سے ہو رہا ہے جو 3 ستمبر تک جاری رہے گا۔
 ’ان ٹو نیو ورلڈز‘ کی تھیم کے تحت یہ ایونٹ ریاض کے شمال میں مواقع ملہم میں ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ ایونٹ دنیا بھر سے ٹیکنالوجی ماہرین، انوویٹرز، سرمایہ کاروں اور سٹارٹ اپس کو اکھٹا کرے گا۔ پاکستانی کمپنیاں بھی اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں۔
سعودی وزارت کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن نے سعودی فیڈریشن فار سائبر سکیررٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز کے ساتھ گلوبل ایونٹس کمپنی انفارما اور انویسٹمنٹ فنڈ کی سپورٹ سے اس ایونٹ کا اہتمام کیا ہے۔
پانچویں ایڈیشن میں ایک ہزار سے زائد سپیکرز، ایک ہزار 800 ٹیک کمپنیاں، 600 سے زائد سٹارٹ اپس اور ایک ہزار 900 سے زیادہ سرمایہ کاروں اور وینچر کیپیٹل کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
یہ ایونٹ سرمایہ کاری کو راغب کرنے، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے درمیان نئے مواقع پیدا کرنے میں لیپ کے کردار کو مزید مضبوط کرے گا۔

لیپ 2026 ایک وسیع پروگرام پیش کرے گا جس میں مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل اکانومی میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس میں ڈیپ فیسٹک، وقف اے آئی پروگرام، فنٹیک، ہیلتھ ٹیک، سمارٹ سٹیز، ایڈ ٹیک، سپورٹس ٹیک، سپیس، گیمنگ اور ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستانی کمپنی اے آئی جیو نیویگیٹرز بھی اس ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ کمپنی اس ایونٹ میں اپنے نمایاں سعودی حل ’مِرصاد‘ کو اجاگر کرے گی۔

’مِرصاد‘ سعودی عرب کے لیے تیار کیا گیا ایک آپریشنل خطرات اور موسمیاتی سکریننگ پلیٹ فارم ہے جومختلف نوعیت کے خطرات کی جانچ، موسمیاتی معلومات، شعبہ جاتی تجزیے، دو لسانی رسائی اور مصنوعی ذہانت کی معاونت سے تشریح کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

 

شیئر: