Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بہترین اقسام اور دیہی ماحول کی خوشبو‘: قصیم میں تین روزہ انگور فیسٹیول کا آعاز

قصیم ریجن کی عیون الجوا کمشنری میں انگور فیسٹیول کے 13ویں ایڈیشن کا آغاز ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، اس فیسٹیول کا مقصد مقامی کاشتکاروں کی معاونت، انگور کی علاقائی پیداوار کو اجاگر کرنا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
قصیم میونسپلٹی کے زیرِ اہتمام اس فیسٹیول میں 60 سے زائد مقامی فارمز شریک ہیں، جہاں مختلف اقسام کے اعلیٰ معیار کے انگور نمائش کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔
 فیسٹیول میں انگور کی بہترین اقسام لائی گئی ہیں جن میں دیہی ماحول کی خوشبو رچی بسی ہے۔
اس کے علاوہ انگور کے جوس اور اس سے بنی مصوعات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ معلوماتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
 ثقافتی ایونٹ اور تفریحی سرگرمیاں ہر عمر کے افراد کو فیملی فرینڈلی ماحول میں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

توقع ہے تین دن جاری رہنے والا یہ ایونٹ زرعی مارکیٹنگ اور مقامی سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 
یاد رہے قصیم ریجن مملکت کے اہم زرعی خطوں میں سے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ 
یہاں دیگر فصلوں کے ساتھ انگور کی کاشت بھی زرعی پیداوار کو متنوع بنانے اور اقتصادی آمدنی میں اضافے کے لیے معاون ہے۔

 خطے کی زرخیز مٹی اور موافق موسمی حالات نے قصیم ریجن میں انگور کی معیاری پیداوار کو فروغ دیا ہے۔
ریجن کے علاقے عیون الجوا، المذنب اور البدائع میں انگور کی کاشت کی جاتی ہے۔
قصیم، مملکت میں انگور پیدا کرنے والے اہم ترین علاقوں میں شامل ہے جہاں سالانہ 30 ہزار 875 ٹن پیداوار حاصل کی جاتی ہے۔

 

شیئر: