سعودی عرب میں اگست کا مہینہ موسم گرما کے بہت سے مقامی پھلوں کے لیے پیک سیزن ہوتا ہے، خاص طور پر انگورکی مانگ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ مارکیٹیں مقامی انگوروں سے بھرجاتی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت میں انگور کی پیداوار سالانہ 122,300 ٹن سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
گرین ہاؤسز میں سٹرابری، سرخ انجیر اور امریکی انار کی کاشتNode ID: 829041
-
سعودی عرب انجیر کی پیداوار میں 107 فیصد خود کفیلNode ID: 887296
سعودی عرب میں بہت سے علاقے انگور کی کاشت اور پیداوار کے لیے مشہور ہیں ان میں تبوک، قصیم، حائل، الجوف، مدینہ، عسیر اور طائف ریجن شامل ہیں۔
وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت انگور کی پیداوار میں اضافے کی بڑی وجہ حکومتی تعاون اور جدید زرعی طریقوں کا اپنانے کو قرار دیتی ہے۔
مملکت میں پیدا ہونے والے انگور کی مختلف اقسام جوس اور کنفیکشنری پروڈکشن انڈسٹری کی سپورٹ کے ساتھ سعودی وژن 2030 کے تحت فوڈ سکیورٹی اور قومی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
اس سے قبل سعودی وزارت ماحولیات وزراعت بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب انگور کی پیداوار میں 66 فیصد تک خود کفیل ہو گیا ہے۔

مملکت کے مختلف علاقوں میں 7.1 ملین انگور کی بیلوں سے 6.2 ملین بیلیں پیداوار دیتی ہیں جو مملکت کی ضرورت کو بڑی حد تک پورا کرنے کے لیے ہیں۔
مقامی سطح پر پیدا ہونے والے انگور معیار کے حساب سے مقامی مارکیٹ میں صارفین کے ذوق کے مطابق ہیں۔
کاشت کاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس میں پانی کی کم سے کم ضرورت ہوتی ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔