Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پام نائٹ: بریدہ ڈیٹس کارنیول میں ثقافت، سیاحت اور تجارت ساتھ ساتھ

کارنیول میں ایک ہیریٹیج ایونٹ ’پام نائٹ‘ کا انعقاد کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
بریدہ انٹرنیشنل ڈیٹس کارنیول کھجور کے درخت کی ثقافتی اہمیت کے ساتھ اس شعبے کی بڑھتی ہوئی اقتصادی اہمیت کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔ اس سال کے پروگراموں مییں ورثے سے متعلق ایونٹ، سیاحتی اقدامات اور بڑھتی ہوئی برآمدات شامل ہیں۔
ثقافتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر کارنیول میں ایک ہیریٹیج ایونٹ ’پام نائٹ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں قصیم کے سماجی اور ثقافتی ورثے میں کھجور کے درخت کے گہرے تعلق کو اجاگر کیا گیا۔
اس ایونٹ کے ذریعے وزیٹرز کو کھجور اور کھجور کے شعبے سے متعارف کرایا گیا اور قومی ورثے کو فروغ دیا گیا۔
متنوع پروگرام کے ایک حصے کے طور پر روایتی پرفارمنس اور سعودی پرفارمنگ آرٹس بھی پیش کیا گیا جسے معاشرے کے مختلف طبقات کو متوجہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔
کارنیول کی انتظامی کمیٹی نے کہا کہ یہ ایونٹ اس کے ثقافتی پروگرام کا حصہ ہے جو کھجور کے شعبے سے وابستہ اقتصادی اور مارکیٹنک کی سرگرمیوں کی معاونت کے ساتھ کارنیول کی سیاحتی اور ثقافتی پہلوؤں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔

پروگرام میں قومی ورثے کو شامل کرنے کا مقصد وزیٹرز کو ایک جامع تجربہ فراہم کرنا ہے  جس میں کھجور کی صنعت کے تعارف کے ساتھ سعودی روایات اور ثقافت کی جھلک بھی پیش کی جا رہی ہے۔
بریدہ انٹرنیشنل ڈیٹس کارنیول 75 دنوں تک معاشی، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے امتزاج کے ساتھ مختلف پروگراموں اور تقریبات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان اقدامات کا مقصد کھجور اور کھجور کے شعبے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، قومی ورثے کو فروغ دینا اور وزیٹرز کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
علاوہ ازیں بریدہ ڈیٹس کارنیوال نے وزیٹرز کے لیے ایک بس سروس بھی متعارف کرائی ہے جو انھیں شہر کی سیر کراتی ہے۔

 

شیئر: