Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیہ میں

آئی ایس پی آر نے فیلڈ مارشل کے دورہ ترکیہ کا بیان جاری کیا ہے( فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اتوار کو سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ ترکیہ کا بیان جاری کیا ہے تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
روئٹرز کے مطابق ترکیہ کی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے بتایا ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے اعلی حکام مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس کےلیے پیر 31 اگست کو استنبول میں اکھٹے ہوں گے۔
وزارت کے ذریعے نے بتایا تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے ساتھ  مسلح افواج کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذریعے نے بتایا بین الاقوامی سکیورٹی کے ایشوز ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔ توقع ہے بات چیت میں دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے، مسلح افواج کے درمیان زیادہ بہتر باہمی تعاون اور مشترکہ پیداور سمیت دفاعی انڈسٹری میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور ترقی کے امور کو کور کیا جائے گا۔
العربیہ کے مطابق انقرہ کا کہنا ہے تینوں ممالک  تعاون کو کو مربوط بنانے کے لیے میکانزم قائم کریں گے جس میں مشترکہ فوجی مشقیں اور دفاعی صنعتوں میں تعاون شامل ہوگا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ سلامتی کو مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے جمعے کو  ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ پر دستخط  کیے تھے، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

 

 

شیئر: