سعودی فلکیات کی ٹیم نے سلووینیا میں تربیت مکمل کرلی
یہ اولمپیاڈ کے لیے ٹیم کی تیاری کے تربیتی پروگرام کا حصہ ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کیمپینین فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کری ایٹیویٹی( موھبہ) نے وزارت تعلیم کی شراکت سے سلووینیا میں سعودی آسٹرونومی اور سپیس ٹیم کے لیے بیرون مملکت تربیتی کیمپ کا اختتام کیا ہے۔
16 سے 29 اگست تک جاری رہنے والا یہ کمیپ ویتنام میں ہونے والے انٹرنیشنل اولمپیاڈ فار آسٹرو نومی اینڈ آسٹرو فزکس کے لیے ٹیم کی تیاری کے تربیتی پروگرام کا حصہ تھا۔
اس کیمپ کا انعقاد سلوینیا کی فلکیات کی ٹیم اور سوسائٹی ٓٓف میتھ میٹیشنز، فزیکسٹ اور سلوینیا کے ماہرین فلکیات کے تعاون سے کیا گیا, اس کا مقصد جامع تھیوریٹیکل اور پریکٹیکل تربیت کے ذریعے ٹیم کی تیاری کو مضبوط بنانا تھا۔
تربیتی پروگرام میں فلکیاتی مشاہدہ، ڈیٹا کا تجزیہ اور نظری تصورات کے ساتھ اولمپیاڈ کے فرضی امتحانات اور سائنسی مسائل حل کرنے کی مہارتیں فروغ دینے کے حوالے سے سرگرمیاں شامل تھیں۔
طلبہ نے ایسے علاقے میں تربیت حاصل کی جہاں روشنی کی آلودگی کم سے کم تھی جس سے انہیں بہترین حالات میں اپنی مشاہداتی صلاحیتیں استعمال کرنے اور مملکت سے مختلف آسمانوں کا مشاہدہ کرنے کا تجربہ حاصل ہوا۔
انٹرنیشنل اولمپیاڈ فار آسٹرو نومی اینڈ آسٹرو فزکس ہائی سکول کے طلبہ کے لیے ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے جس کا مقصد نوجوان نسل میں فلکیات اور خلائی طبعیات کے فروغ کے ساتھ دنیا بھر میں ہونہار طلبہ کے درمیان سائنسی روابط کو بڑھانا ہے۔
