Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی استنبول میں ملاقات، دفاعی تعاون کا جائزہ

علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے پیر کو استنبول میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹیجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر ہوئی ہے۔
ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کے امکانات کا جائزہ، علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ حکام مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت استنبول میں ہونے والے پہلے اجلاس میں شریک ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ استنبول میں ہونے والے اجلاس میں شریک حکام نے مکہ دفاعی اتحاد کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل شروع کر دی ہے۔
 نیٹو طرز کا یہ اتحاد اس اصول کے تحت قائم کیا گیا ہے کہ مخصوص شرائط پوری کرنے والے دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
سعودی وفد کی سربراہی سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کر رہے ہیں، جبکہ سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

 

شیئر: