المنہاد ایئربیس کو میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی تردید: اماراتی وزارت دفاع
سمندری حدود میں آنے والے ڈرون کا پتہ لگنے پر کارروائی کی ہے ( فوٹو: روئٹرز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے المنہاد ایئر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کرنے ہوئے ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق وزارت نے بیان میں اس بات کا اعادہ کا کہ مسلح افواج امارات کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
وزارت نے عوام پر زور دیا کہ وہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، افواہیں یا غیر مصدقہ معلومات کو بھیلانے سے گریز کیا جائے۔
علاوہ ازیں وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امارات کی فضائیہ نے ایران سے ملک کی سمندری حدود میں آنے والے ایک ڈرون (یو اے وی) کا پتہ لگنے پر کارروائی کی ہے۔
وزارت نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمنٹے کے لیے بھر پور تیاری میں ہیں۔ فضائی دفاعی نظام چوبیس گھنٹے ملک کی فضائی حدود کی نگرانی اور حفاظت جاری رکھے ہوئے ہے۔
