Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں موسم خزاں کا آغاز، کیا گرمی میں فوری کمی آئے گی؟

آئندہ ہفتوں کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج کمی کی توقع ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل یکم ستمبر سے موسم خزاں کا آغاز ہو گیا جو موسم گرما کے اختتام اور موسم کی تبدیلی کے اس مرحلے کا اشارہ ہے جو نومبر تک جاری رہے گا۔
اس سے قبل موسم گرما یکم جون سے شروع ہو کر اگست کے اختتام تک جاری رہا۔
موسم خزاں نومبر کے اختتام تک برقرار رہے گا۔ آئندہ ہفتوں کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج کمی کی توقع ہے تاہم گرمی میں فوری کمی نہیں ہوگی۔
سوسائٹی فار اسٹرونومی (آفاق) کے رکن برجس الفلیح نے ایس پی اے کو بتایا ’موسم خزاں کے آغاز سے درجہ حرارت میں فوری کمی نہیں آتی بلکہ اس سیزن کے دوران موسم میں اتار چڑھاؤ آتا ہے اور درجہ حرارت میں بتدریج کمی دیکھی جاتی ہے جس سے نومبر تک موسم نمایاں طور پر خوشگوار ہو جاتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’تاریخی طور پر ستمبر مملکت کے گرم اور خشک ترین مہینوں میں چوتھا مہینہ شمار ہوتا ہے۔‘

سعودی عرب کے وسیع رقبے اور متنوع جغرافیائی ساخت کے باعث ستمبر کے پہلے دو ہفتوں کے دوران موسم میں تیزی سے تبدیلیاں اور درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کے امکانات ہیں۔ اس دوران موسم بتدریج سردیوں کی جانب منتقل ہوتا ہے۔

 

شیئر: