Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی ضیافت میں عمرہ زائرین کا تیسرا گروپ مدینہ منورہ پہنچ گیا

23 افریقی ملکوں سے تعلق رکھنے والے 250 افراد مملکت پہنچے ہیں ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزارت اسلامی امور نے بدھ کو ضیوف خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے تحت آنے والے عمرہ زائرین کے تیسرے گروپ کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزرت کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق تیسرے گروپ میں شامل 23 افریقی ملکوں سے تعلق رکھنے والے 250 افراد مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
اس گروپ میں مصر، مراکش، تیونس، الجزائر، سینیگال، گنی، کیمرون، نائیجیریا، گھانا، نائیجر، ایتھوپیا، روانڈا، موریطانیہ، آئیوری کوسٹ، برکینا فاسو، چاڈ، تنزانیہ، جنوبی افریقہ، زیمبیا، نمیبیا، انگولا اور مالی کے زائرین شامل ہیں۔
وزارت اسلامی امور نے عمرہ زائرین کے لیے ایک جامع پروگرام تیار کیا ہے، جس میں مکہ مکرمہ آمد سے قبل مسجد نبوی کی زیارت، کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس، مسجد قبا، مدینہ منورہ کے تاریخی اور اسلامی مقامات کے دورے شامل ہیں۔
جبکہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی ادائیگی کے ساتھ کنگ عبدالعزیز فیکٹری (کسوہ)، غار حرا کلچرل ڈسٹرکٹ اور دیگر مقامات کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ذاتی خرچ پر مختلف ملکوں سے ایک ہزار افراد کو عمرہ کرانے کی منظوری دی ہے۔
یہ دورہ، وزارت اسلامی امور کے ثقافتی اور تعلیمی پروگرام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد مہمانوں کے تجربات کو بہتر بنانا اور انہیں یہ دکھانا ہے کہ مملکت مقدس مساجد اور اسلامی و تاریخی مقامات کی دیکھ بھال پر کس قدر توجہ دے رہی ہے۔

 

شیئر: