کنگ فہد کمپلیکس میں قرآنِ مجید کی طباعت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس مدینہ منورہ میں قرآن کریم کی طباعت اور تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا ایک مربوط نظام موجود ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ کمپلیکس ماڈرن سپیشلائزڈ ایکوپمنٹ اورمشینری سے لیس ہے جو اعلٰی ترین تیکنیکی سٹینڈرز کے مطابق پروڈکشن کوالٹی اور پرنٹنگ ایکیوریسی کو مزید بہتر بناتی ہیں۔
کمپلیکس میں 250 سے زیادہ جدید پرنٹنگ مشینیں اور پروڈکشن ڈیوائسزموجود ہیں جن میں ویب اور ڈیجیٹل دونوں اقسام شامل ہیں۔
کمپلیکس کے بعض پرنٹرز فی گھنٹہ قرآنِ مجید کے ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ نسخے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس بڑے تیکنیکی نظام کی خاص بات تین بڑی اور جدید مشینیں روٹومین اور کمپیٹیکا ہیں جو دینا کے جدید ترین پرنٹنگ پریسز میں شمار ہوتی ہیں۔

یہ مشینیں بے مثال کارکردگی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ان میں سے ہر مشین 31 ہزار 870 سے زیادہ آپریٹنگ گھنٹے مکمل کر چکی ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر 800 ملین سے زیادہ نسخے تیار کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس میں سالانہ دو کروڑ قرآن پاک کے نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔

کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔
کمپلیکس قوت سماعت اور بصارت سے محروم افراد کے لیے قرآن پاک کے آڈیو ورژن بھی تیار کرتا ہے۔

کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں تیار ہونے والے قرآن پاک کے نسخے عمرہ زائرین اور حجاج میں سعودی قیادت کی جانب سے تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مملکت کی مساجد اور دنیا بھر میں فراہم کیے جاتے ہیں۔
