Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں نے کنگ فہد قرآن کمپلیکس اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا

مہمانوں کو قران پاک کے نسخے تحفے میں دیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کےلیے آنے والے مہمانوں نے بدھ کو مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کے حکام نے انہیں قرآن پاک کی طباعت کے مختلف مراحل اور اس کےلیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا گیا۔
انہیں قرآن پاک کے تحفظ کےلیے کی جانے والی کوششوں اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے اور عالمی سطح پر اس کی تقسیم کے  بارے میں بھی بتایا گیا۔
کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔
کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔
دورے کے اختتام پر کمپلکس کے عہدیداروں نے مہمانوں کو قران پاک کے نسخے تحفے میں دیے۔
 شاہ سلمان کی دعوت پر فریضہ حج کےلیے آنے والے مہمان مناسک حج کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مسجد نبوی کی زیارت کی اور روضہ رسول پر حاضری دی۔ شاہی مہمانوں نے مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات کا بھی دورہ کیا۔
اس سال  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر اس سال 100 ملکوں کے دو ہزار 443 افراد نے حج کیا ہے۔ اس میں ایک ہزار کا تعلق فلسطین سے ہے۔
خادم حرمین شریفین پروگرام کا آغاز 1417 سال ہجری میں کیا گیا تھا۔ اب تک 140 ممالک سے 65 ہزار کے قریب مرد وخواتین شاہی میزبانی میں فریضہ حج  ادا کرچکے ہیں۔
سعودی وزارت اسلامی امور خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کےلیے آنے والے مہمانوں کےانتظامات کی نگرانی کر رہی ہے۔

 

شیئر: