غزہ: متاثرہ فلسطینی خاندان کی ایپل پر سعودی عرب کی فوری امداد
جمعرات 3 ستمبر 2026 20:26
آگ لگنے سے خاندان شیلٹر اور اپنے تمام سامان سے محروم ہو گیا تھا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی نے غزہ میں ایک فلسطینی خاندان کی اپیل پر فوری امداد فراہم کی ہے۔ آگ لگنے کے باعث خیمہ تباہ ہونے سے خاندان شیلٹر اور اپنے تمام سامان سے محروم ہو گیا تھا۔
ایس پی اے کے مطابق ایک ماں اور اس کے یتیم بچوں پر مشتمل یہ خاندان شیلٹر سے محروم ہونے کے بعد انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہا تھا۔
شاہ سلمان مرکز نے اس خاندان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئے خیمے، فوڈ پیکٹس اور دیگر ضروری اشیا فراہم کیں۔
غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کے ایگزیکیؤٹیو پارٹنر سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹیج کی فیلڈ ٹیموں نے امدادی کاموں کی نگرانی کی۔

یہ اقدام سعودی امدادی ایجنسی کے ذریعے متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کو پورا کرنے اور غزہ کی پٹی میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے سعودی عرب کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی نے اپنے ہنگامی انسانی امدادی منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پانچ لاکھ لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا ہے۔

یہ اقدام فلسطینی عوام کی مدد کے لیے جاری سعودی مہم کا حصہ ہے جو مقامی واٹر سیکٹر کو مضبوط بنانے، غزہ میں خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے مملکت کی وسیع تر انسانی ہمدردی کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی امدادی ایجنسی نے غزہ میں سینٹرل کچن نے وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے انتہائی ضرورت مند افراد میں 24 ہزار گرم کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کیے ہیں۔
