Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ یورپی ممالک کا تارکین کو تیسرے ملک بھیجنے کا منصوبہ کیا ہے؟

یورپی یونین کے پانچ ممالک نے ایسے تارکین کے لیے ایک ’ریٹرن ہب‘ قائم کرنے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ڈنمارک کے وزیر برائے امیگریشن مورٹن بوڈسکوف نے جمعے کو بتایا ہے کہ ’پانچ یورپی ممالک ایک نامعلوم غیر یورپی ملک کے ساتھ معاہدے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، جہاں ایسے پناہ گزینوں کو رکھا جائے گا جن کی درخواستوں کو مسترد کیا گیا ہے۔‘
رپورٹ کے مطابق ڈنمارک، یونان، آسٹریا، جرمنی اور نیدرلینڈز نے کوپن ہیگن میں ہونے والے اجلاس کے دوران اس اقدام پر اتفاق کیا ہے۔
ڈنمارک کے وزیر برائے امیگریشن مورٹن بوڈسکوف نے کہا کہ ’ہمیں توقع ہے کہ نئے سال کے آس پاس یورپی یونین سے باہر کسی شراکت دار ملک کے ساتھ مشترکہ مفاہمت طے پا جائے گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’منصوبے کے آغاز کے لیے یکم جنوری کو ہدف بنایا گیا ہے۔‘

شیئر: