Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن: سعودی شہری چاقو کے حملے میں زخمی، حملہ آور گرفتار

جمعے کی صبح قیمتی اشیا چھننے کی کوشش کے دوران حملہ کیا گیا( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
لندن کے علاقے مے فیئر میں ایک سعودی شہری چاقو کے حملے میں زخمی ہو گیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی شہری پر جمعے کی صبح قیمتی اشیا چھننے کی کوشش کے دوران حملہ کیا گیا، ہسپتال میں حالت مستحکم ہے۔
یہ واقعہ آکسفورڈ سٹریٹ کے قریب ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں سیاحوں اور وزیٹرز کی آمد و رفت رہتی ہے۔ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے حملے کی تحققیقات شروع کردی۔
لندن میں سعودی سفارتخانے نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں بتایا متعلقہ سکیورٹی حکام سے رابطے میں ہیں۔ چاقو کے حملے میں زخمی ہونے والے سعودی شہری کے کیس کی پیروی کی جا رہی ہے۔
زخمی شہری ہسپتال میں زیرعلاج پے سفارتخانہ ضروری دیکھ بھال اور سپورٹ فراہم کر رہا ہے، ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے تک صحت کے حوالے سے دیکھ بھال جاری رکھی جائے گی۔
بیان میں تحقیقات جلد مکمل کرنے، واقعے کے محرکات سامنے لانے اور مجرم کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹہرانے پر زور دیا گیا۔
سعودی سفارتخانے نے شہریوں سے کہا کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور عوامی مقامات پر قیمتی سامان لے جانے سے گریز کریں۔

 

شیئر: