خمیس مشیط سے خطرہ ٹل گیا، سعودی شہری دفاع نے وارننگ واپس لے لی
بیان میں کہا گیا اپنی سیفٹی کے لیے شہری دفاع کی ہدایات پر عمل جار رکھیں۔( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی سول ڈیفنس ایجنسی نے بدھ کو خمیس مشیط میں ممکنہ خطرے سے خبردار کرتے ہوئے وارننگ جاری کی بعد ازاں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔
ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا ’جازان میں خطرہ ٹل چکا ہے شہری اور مقیمین اپنی سیفٹی کے لیے شہری دفاع کی ہدایات پر عمل جار رکھیں۔‘
’کسی اجتماع یا فلم بندی سے گریز کیا جائے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 998 پر رابطہ کیا جائے۔‘
ابتدا میں جازان ریجن میں نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم کی جانب سے ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لیے ایک انتباہ جاری کیا گیا۔
اس طرح کے الرٹس عام طور پر کسی علاقے کو نشانہ بنانے والے ممکنہ حملوں سے پہلے جاری کیے جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی مارب کے علاقوں کو آزاد کرالیا اور حوثی جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے۔
جبکہ حوثی باغیوں کے ترجمان نے اس علاقے میں ایک ایئر بیس پر حملہ کیا ہے جو مملکت کے جنوب میں واقع ہے۔
یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے حالیہ دنوں میں مملکت میں مقامات کو نشانہ بنانے والے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
