Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن: فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف مأرب میں بڑا فوجی آپریشن شروع

یمن میں بدھ کو فوجی کارروائیوں میں شدت آگئی اور جھڑپوں کا سلسلہ کئی محاذوں پر پھیل گیا۔ 
سعودی نیوز چینلز العربیہ اور الحدث کی رپورٹس کے مطابق ’یمن کی مسلح افواج نے جنوبی مأرب میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔‘
یمنی مسلح افواج کے مطابق ’تعز کے تویل اور البرح کے محاذوں پر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ساتھ لڑائی جاری ہے، اور فوج نے حوثیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔‘
العربیہ اور الحدث نے رپورٹ کیا ہے کہ ’یمن کی حکومتی فورسز نے جنوبی مأرب کے بعض علاقوں سمیت شمالی اور جنوبی سیکٹروں میں کئی اہم پوزیشنوں پر قبضے کر لیا ہے۔‘
رپورٹس کے مطابق ’یمنی فورسز نے تعز کے مغرب میں الکدحہ محاذ پر بھی حوثیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نئی فوجی پوزیشنز اور کئی دیہات قبضے میں لے لیے ہیں۔‘
اس فوجی کارروائی کے دوران شدید جھڑپیں، توپ خانے سے گولہ باری اور فضائی حملے بھی کیے گئے، جن میں علاقے میں حوثیوں کی پوزیشنز، اجتماعات اور کُمک کو نشانہ بنایا گیا۔
العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ’یمن کی مسلح افواج نے الضالع گورنری کے شمال میں مریس کے محاذ پر حوثیوں کی پوزیشنوں کے خلاف جوابی حملہ بھی شروع کیا ہے۔‘
ذرائع کے مطابق یمنی فوجی طیاروں نے مأرب کے مغرب میں حوثیوں کے زیرِ قبضہ حیلان کے پہاڑوں پر بھی کئی فضائی حملے کیے۔

شیئر: