Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر دفاع سے مراکش کے وزیر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزدہ خالد بن سلمان سے پیر کو مراکش کی نیشنل ڈیفنس ایڈمنسٹریشن کے انچارج  وزیرعبداللطیف لودیی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے کی سکیورٹی اور استحکام کی سپورٹ کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دو الگ الگ پیغامات بھیجے تھے۔
شاہ مراکش نے پیغام میں واضح کیا تھا کہ ’سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام، خلیج تعاون کونسل کے دیگر ملکوں کی سلامتی کی طرح، مراکش کی اپنی سلامتی کا بھی اٹوٹ حصہ ہے۔‘
 ’سعودی عرب پر کوئی بھی حملہ مراکش پرحملے کے مترادف ہے۔ ہم سعودی عرب اور اپنے خلیجی برادر ممالک کے ساتھ کھڑے ہونے کو حق اور جائز موقف کی حمایت سمجھتے ہیں۔ ان کے بنیادی مفادات کے تحفظ ہمارے  مشترکہ مفادات کا دفاع ہے۔‘

 

شیئر: