Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر کے پہلے انڈیگو بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے کی رونمائی

پینٹ فیسیلیٹی سے باہر نکلتے ہوئے  طیارے کی تصاویر جاری کی ہیں۔( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے  ٹیسٹنگ مرحلے کے آغاز کے ساتھ اپنے پہلے انڈیگو بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے کی رونمائی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں بوئنگ کی پینٹ فیسیلیٹی سے باہر نکلتے ہوئے  انڈیگو کلر طیارے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
طیارے کا منفرد ڈیزائن موسم بہار میں صحرا میں کھلنے والے پھولوں کے رنگوں اور عربی خطاطی سے متاثر ہے۔
 ریاض ایئر کے بیڑے میں شامل ہر 10 طیاروں میں سے ایک طیارہ انڈیگو لیوری سے مزین ہو گا۔ اسے کمپنی کی ترقی اور بیڑے میں مسلسل توسیع کی ایک نمایاں علامت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ نئے طیارے کی فراہمی جلد متوقع ہے۔
ریاض ایئر کے سی ای او ٹونی ڈگلس نے بتایا ’پہلے انڈیگو طیارے کو پینٹ فیسیلیٹی سے باہر نکلتے دیکھنا کمپنی کے لیے باعث فخر لمحہ ہے۔ بہار میں صحرائی پھولوں کے رنگوں اور عربی خطاطی کی خوبصورتی سے متاثر ڈیزائن طیارے کو منفرد اور دلکش شناخت دیتا ہے۔ یہ طیارے دنیا بھر کے ایئرپورٹس پر توجہ کا مرکز ہوں گے۔‘
یاد رہے کہ ریاض ایئر نے رواں سال اپنی پروازیں شروع کی ہیں، چار ماہ سے بھی کم عرصے میں دس طیاروں اور 15 مقامات تک توسیع کی گئی ہے
ریاض ایئر کا مقصد 2030 تک مملکت کی نان آئل جی ڈی پی میں 75 ارب ریال سے زیادہ کا حصہ ڈالنا، اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک میں وسعت کے ساتھ  دو لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

 

شیئر: