Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین عبادت اور دعاؤں میں مصروف

بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ کے کئی علاقوں میں جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف، عبادت اور دعاؤں میں مصروف رہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا گیا۔
یاد رہے سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں منگل سے آئندہ ہفتے تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ گرد آلود ہوائیں چلنے، ژالہ باری اور سیلابی صورتحال کا بھی امکان ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
بیان کے مطابق سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ  ہدایات پرعمل کیا جائے۔ 

 

شیئر: