Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور یونان کے وزرائے دفاع کی ملاقات، دفاعی شراکت داری کا جائزہ

مملکت کے خلاف حوثیوں کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جمعرات کو ریاض میں یونان کے وزیر برائے قومی دفاع نیکوس ڈینڈیاس نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ددفاعی شراکت داری کا جائزہ اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے گئے۔
حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔
علاقائی صورتحال، سکیورٹی اور استحکام  پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

 

شیئر: