Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع کا ترکیہ اور جنوبی افریقہ کے ہم منصبوں سے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

خطے کی صورتحال اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے سنیچر کو تر کیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر اور جنوبی افریقہ کی ہم منصب انجی موتسیکجا نے دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  شہزادہ خالد بن سلمان سے ترکیہ اور جنوبی افریقہ کے ہم منصبوں نے الگ الگ  ٹیلی فونک رابطے کیے۔
جنوبی افریقہ کی ہم منصب کے ساتھ رابطے میں سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون کے امکانات کا جائزہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے علاقائی چیلنجز سے نمنٹے اور مشترکہ کوششوں کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی اور ترک وزرائے دفاع نے دونوں ملکوں کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر بات کی۔
متعدد علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال، خطے کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

شیئر: