Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے اموات: سعودی عرب کی تعزیت اور اظہار یکجہتی

بیان میں کہا گیا سانحے پر پاکستان اور اس کے برادر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ( فوٹو: اے ایف پی)
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں ہونے والی اموات پر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سفارتخانے نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا سعودی عرب اس سانحے پر پاکستان اور اس کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
متاثرہ اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے جمعرات کو پشاور میں ایک نجی سکول کی چھت گرنے سے حکام کے مطابق 32 بچے اور خاتون ٹیچر ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق نجی سکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا اور مزید بچوں کے بھی ملبے تلے دبے ہونے کے خدشات ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قیمتی جانوں کے ضیاع کو انتہائی درد ناک سانحہ قرار دیا۔
انہوں نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

 

شیئر: