Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے سے چار ہلاک، 20 زخمی

ریسکیو 1122 کے ترجمان سکول میں امدادی کارروائیاں کاری ہیں (فوٹو: ریسکیو 1122)
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ایک نجی سکول کی چھت گرنے سے چار افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں جن میں بچے اور اساتذہ شامل ہیں جبکہ مزید بچوں کے دبے ہونے کے بھی خدشات ہیں۔
ریسکیو 1122 کے واقعہ جمعرات کو ایک نجی سکول میں پیش اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق بچے سکول میں موجود تھے۔
یہ خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں کہ اب بھی بچے ملبے کے نیچے دبے ہو سکتے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور ڈیزاسٹر وہیکلز کو موقع پر پہنچا کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر: