Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد کے ہسپتال میں آتشزدگی کا المناک واقعہ، سعودی عرب کی تعزیت

متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ( فوٹو: اے پی)
سعودی عرب نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر متاثرہ خاندانوں، حکومت اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
 وزارت خارجہ نے بیان میں سعودی عرب کی جانب سے متاثرین کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے سلامتی اور تحفظ کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
 یاد رہے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں بچوں کے وارڈ کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچے جان سے گئے ہیں۔۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ ہسپتال کے ایم سی ایچ وارڈ کے تیسری فلور پر لگی۔ اس واقعے کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ وفاقی سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 

شیئر: