Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 الجوف ریجن میں کھجوروں سے مختلف غذائی مصنوعات کی تیاری

کھجور کا ’شیرہ‘ بیکری کی صنعت میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
الجوف ریجن میں انواع و اقسام کی کھجوروں سے منفرد غذائی مصنوعات کی تیاری کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کھجوریں اپنی غذائی افادیت کے باعث خطے کی اہم زرعی پیداوار میں شمار کی جاتی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق الجوف کے کاشتکار ’فراس الجابر‘ نے بتایا کہ ان کے نخلستان میں 29 اقسام کی کھجوروں کی کاشت کی جاتی ہے جن میں حلوہ، خلاص، صقعی، سکری، عجوہ، حسینیہ، نبتہ سیف، خنیزی، مکتومی، فنخا، برنی کے علاوہ دیگر اقسام شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھجوروں کے براہ راست استعمال کے علاوہ ان سے مختلف مصنوعات کی تیاری کے کافی مواقع موجود ہیں جن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کھجوروں سے تیار ہونے والی غذائی مصنوعات میں کھجوروں کا شیرہ، چاکلیٹ کے ساتھ کھجور کو پیش کرنا، کھجور کے بسکٹ ’کلیجہ‘، معمول، خشک میوے والی کھجوریں اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

ریجن میں 29 سے زائد اقسام کی کھجوریں کاشت کی جاتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

کھجور کی سب سے نمایاں اور پسند کی جانے والی مصنوعات میں کھجور کا شیرہ سرفہرست ہے، جسے تیار کرنے کے لیے کاشتکار کھجوروں کو پکائے بغیر مخصوص طریقے سے دباتے ہیں، اس طرح کھجوروں کی گٹھلیوں کو گودے سے جدا کیا جاتا ہے اور ان کا پیسٹ تیار کیا جاتا ہے۔
کھجور کے پیسٹ کو بیکری کی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے، علاوہ ازیں کھجوروں کو مختلف غذائی ضروریات کے مطابق استعمال کیا جا رہا ہے۔
الجوف ریجن میں کھجوروں کو متنوع غذائی مصنوعات میں تبدیل کرنے کا یہ تجربہ خطے کی زرعی دولت سے فائدہ اٹھانے کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتا ہے، جہاں کھجوروں کی مختلف اقسام کے ساتھ جدید طریقہ تیاری اور جدت طرازی مل کر غذائی صنعت کی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

شیئر: