Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی صبح: ’سیاحوں کی یادوں‘ میں بسنے والا ایک خوبصورت تجربہ

ساحل کے دلکش مناظر اس تفریحی تجرے کو منفرد بنا دیتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
عروس البلاد جدہ میں صبح سویرے کا وقت شہر کی سیر اور اسے تلاش کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو ساحل سمندر سے شروع ہو کر شہر کے تاریخی علاقے کی طرزِ تعمیر اور روایتی پکوانوں کے ذائقے تک پھیلا ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ سیاحوں کو مقامی طرزِ زندگی کا مشاہدہ اور شہر کی فطری روانی کو محسوس کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
بحیرۂ احمر کے ساحل پر سمندر کے کنارے دن کا آغاز اس تجربے کا نقطہ آغاز بن سکتا ہے۔ یہاں سیٹنگ ایریا، چہل قدمی اور جسمانی سرگرمیوں کے لیے مختلف سرگرمیاں اور مقامات موجود ہیں۔
ساحل کے دلکش منظر، لہروں کا ہلکا ردھم اور سطح سمندر پر حرکت کرتی موجیں اس تفریحی تجرے کو منفرد بنا دیتی ہیں۔

اس کے بعد جدہ کے تاریخی علاقے ’البلد‘ کی جانب سفر ایک ثقافتی رنگ میں بدل جاتا ہے۔ سیاح کو شہر کی اصل شناخت کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں قدیم عمارتیں، لکڑی کی جالی دار کھڑکیوں، روایتی دروازوں اور عمارتوں کے بیرونی نقش و نگار کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ قدیم گلیاں، مساجد اور بازار شہر کی تعمیراتی اور سماجی تاریخ کی عکاسی کرتے ہیں۔
صبح کے وقت کھلے مقامات کی سیر سے عمارتوں کی جزئیات، گلیوں اور چوکوں سے ان کے تعلق اور دیواروں پر روشنی اور سائے کے بدلتے رنگوں کا بہتر مشاہدہ ممکن ہوتا ہے۔ یہ ماحول فوٹوگرافی اور تاریخی مقامات کو قریب سے دیکھنے کے لیے موزوں ہے۔

روایتی پکوان بھی اس تفریحی سفر کا اہم حصہ ہیں۔ مقامی طرز کا ناشتہ سیاحوں کو شہر کی غذائی ثقافت اور کھانے پیش کرنے کے روایتی انداز سے روشناس کراتا ہے۔ جدہ کے روایتی کھانے پینے کے مراکز اب ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک خاص مرکز بن چکے ہیں۔
جدہ ایک ایسی منزل کے طور پر ابھر رہا ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صبح سویرے کا وقت سیاحوں کی سفری یادوں کا حصہ بن جائے۔

 

شیئر: