پیشے سے پٹواری فیصل آزاد کا اصل شغف بانسری کی سروں میں بستا ہے۔ دفتر سے فراغت کے بعد وہ اپنے حجرے میں دوستوں کو جمع کرتے ہیں اور بانسری بجا کر دن بھر کی تھکن دور کرتے ہیں۔ پرانی اشیاء جمع کرنے کے شائق فیصل نے اپنے حجرے کو پودوں اور نوادرات سے سجا کر دوستوں کے لیے ایک پرسکون گوشہ بنا رکھا ہے۔ ادیب یوسفزئی کی رپورٹ