سعودی اور روسی وزرائے خارجہ کی منامہ میں ملاقات، یمن میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
اتوار 18 اکتوبر 2026 19:16
ملاقات میں سعودی عرب اور روس کے تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو منامہ میں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جی سی سی، روس وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور روس کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی صورتحال، یمن میں کشیدگی میں اضافہ، آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہازرانی کو درپیش خطرات کے علاوہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال حصوصا یمن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کو درپیش خطرات، خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر بات کی گئی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈرسیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی اور بحرین میں سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری بھی موجود تھے۔
