Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی، روس وزارتی اجلاس: جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال

خطے میں قیام امن کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی بات کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو منامہ میں جی سی سی اور روسی فیڈریشن کے درمیان سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے نویں مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں جی سی سی وزرائے خارجہ اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شرکت کی۔
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور روس نے  وزارتی اجلاس کے دوران آبنائے ہرمز اور باب المندب میں فریڈم  آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
سٹریٹیجک ڈائیلاگ اجلاس میں خطے میں قیام امن کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی بات کی گئی۔
اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے بھی ملاقات کی جس میں سعودی عرب اور روس کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی صورتحال، یمن میں کشیدگی میں اضافے، آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کو درپیش خطرات کے علاوہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال خصوصا یمن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، آبنائے ہرمز اور باب المندب میں جہاز رانی کو درپیش خطرات، خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر بات کی گئی۔

 

شیئر: