Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11 اکتوبر کو ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں 17 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق، 5 خواتین شامل

11 اکتوبر کو ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں ایک پاکستانی ہلاک بھی ہوا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ دنوں ہونے والے حوثیوں کے حملوں میں 17 پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ان میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں چھ پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی سفارتخانہ ریاض میں سعودی حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہا اور متاثرہ افراد کو ہرممکن مدد فراہم کی گئی۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سنیچر 10 اکتوبر کی سہ پہر ہونے والے 12 افراد جان سے گئے جبکہ 309  افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اتوار 11 اکتوبر کو ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے دوسرے  حملے میں ایک پاکستانی ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔
سفارتی ذرائع نے اردو نیوز کو بتایا کہ حوثیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی ریاض اور الدرعیہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہے۔
ان میں 15 کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دو پاکستانی ریاض کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔
زیر علاج پاکستانیوں میں سے ایک کے سر پر چوٹ آئی جبکہ دوسرے کی ٹانگ میں زخم آئے۔
یاد رہے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کے بعد زخمیوں کو ریکارڈ وقت میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ان کے زخموں کی نوعیت کے اعتبار سے 3 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا۔
جن زخمیوں کی حالت نازک تھی ان کی فوری سرجری کی گئی جبکہ معمولی زخمیوں کا ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں علاج کا گیا حالت مستحکم ہونے پر انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔

ریاض حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے نام 

سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں محمد فیض علی شیخ، محمد آصف حسین، عروج آفتاب، امداد خان، عرفان خالد مرزا، بابر ریاض، مبشر علی، مبینہ اکرم، بلقیس بی بی، محمد نوید انور، افرا اشرف، نورالدین، سہیل عرفان، مدیحہ سہیل، سمیع، غفران مرزا اور آدم خان شامل ہیں۔

شیئر: