Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے یکم اکتوبر سے اب تک ریاض ایئرپورٹ پر 20 حملے کیے: اتحادی ترجمان

ایئرپورٹ پر حملوں میں 17 افراد ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہوئے ( فوٹو: سکرین گریب)
یمن کی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ ’حوثیوں نے مملکت میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ یکم اکتوبر سے اب تک ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 20 حملے کیے ہیں۔‘
میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ’ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے ان حملوں میں 17 افراد ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ مملکت کے ایئرپورٹس جن میں ابہا ایئرپورٹ شامل ہے، حوثیوں کے حملوں میں مجموعی طور پر 19 افراد ہلاک اور 364 زخمی ہوئے۔‘
جمعرات کو پریس بریفنگ میں ترکی المالکی نے کہا ’ایئرپورٹس کو نشانہ بنانا ہزاروں عام مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔‘
ترجمان کا کہنا تھا ’حوثیوں نے علاقائی فریقین کی مدد سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔ صنعا، صعدہ اور عمران کے پہاڑی علاقوں کے اندر ایسے سٹوریج تعمیر کیے ہیں جو حملوں کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔‘
’حوثی ملیشیا سول انفرا سٹرکچر اور یمن کے وسائل اپنی جنگی کوششیں جاری رکھنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اتحاد نے پہاڑی علاقوں میں حوثیوں کے 127 سٹوریج سائٹ اور متعدد لانچ پیڈز تباہ کیے ہیں۔‘

 

شیئر: