’سعودی حکومت کا شکریہ‘: غزہ میں ایک ہزار 128 فوڈ باسکٹس اور 25 ہزار گرم کھانے تقسیم
فوڈ باسکٹس کی تقسیم سے 6 ہزار 768 افراد نے فائدہ اٹھایا۔( فوٹو: ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے سعودی مہم کے تحت خان یونس کے علاقے العطار میں انتہائی کمزور طبقات میں ایک ہزار 128 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ اس سے 6 ہزار 768 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
ایس پی اے کے مطابق امداد سے مستفید ہونے والے فلسطینوں نے جاری انسانی امداد کے لیے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا خوراک کی فراہمی سے ان کے مصائب کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان سینٹر نے اپنے مرکزی کچن کے ذریعے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ ضرورت مند طبقات میں 25 ہزار گرم کھانے تقسیم کیے جن سے 25 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
یہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سعودی عرب کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے اور مختلف مشکلات و بحرانوں کے دوران ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی مسلسل انسانی ہمدردی کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔
یاد رہے 2023 میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سعودی عرب نے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ اب تک 83 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے ہزاروں ٹن سے زیادہ امداد فراہم کی گئی۔

اس میں خوراک، طبی سامان، آلات اور شیلٹر شامل ہیں۔ سیکڑوں امدادی ٹرک خوراک اور طبی امداد لے کرغزہ پہنچے۔ اس کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو 20 ایمبولینسز فراہم کی ہیں۔
