Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کی جانب سے غزہ کی پٹی میں پانچ لاکھ لیٹر پانی کی فراہمی

کے ایس ریلیف نے جنوبی غزہ کی پٹی کے سب سے زیادہ متاثرہ افراد میں 24 ہزار گرم کھانے تقسیم کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے منگل کے روز غزہ کی پٹی کی مختلف گورنریٹس میں پینے کا محفوظ پانی فراہم کرنے کے لیے ایک ہنگامی انسانی ردِعمل کے پروجیکٹ کے تحت پانچ لاکھ لیٹر پانی فراہم کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ واٹر سیکٹر کی مدد، فلسطینی عوام کی معاونت اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کے ایس ریلیف کے ذریعے سعودی عرب کی انسانی کوششوں کا حصہ ہے۔
دوسری جانب کے ایس ریلیف کے مرکزی باورچی خانے نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں بھائی چارے کے حامل فلسطینی عوام کی مدد کے لیے جاری سعودی مہم کے تحت وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے سب سے زیادہ متاثرہ افراد میں 24 ہزار گرم کھانے تقسیم کیے جس سے 24 ہزار افراد مستفید ہوئے۔
یہ کوششیں متاثرہ خاندانوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور مشکل حالات میں ان کی مدد کے لیے کے ایس ریلیف کی نمائندگی میں مملکتِ سعودی عرب کے انسانی کردار کا حصہ ہیں۔

 

شیئر: