Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے خاندانوں کے لیے موسم سرما کی رہائشی امداد روانہ

یہ امدادی کھیپ فلسطینی عوام کے لیے سعودی عرب کے مسلسل انسانی ہمدردی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
فلسطینی عوام کے لیے سعودی عرب کی امدادی مہم کے تحت کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے فراہم کردہ خیموں پر مشتمل ایک نیا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کے ایس ریلیف کے مقامی شراکت دار سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹیج کی جانب سے یہ خیمے ان بے گھر خاندانوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں جن کے مکانات تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔
یہ امداد موسم سرما کی آمد سے قبل ان خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد دے گی۔
امدادی کھیپ فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے اور غزہ میں رہائش کی شدید قلت سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے مسلسل انسانی ہمدردی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

شیئر: