عرب اتحاد نے ریاض کو نشانہ بنانے والا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم تباہ کر دیا
لانچ پلیٹ فارم کو ٹریک کرنے اور نشانہ بنانے کی فوٹیج جاری کی ہے (فوٹو: سکرین گریب)
یمن کی آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم کو تباہ کر دیا۔
الاخباریہ کے مطابق لانچ پلیٹ فارم سے منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔
عرب اتحاد نے لانچ پلیٹ فارم کو ٹریک کرنے اور اسے نشانہ بنانے کی فوٹیج جاری کی ہے جس میں لانچ پلیٹ فارم کو تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے منگل کو حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل اور ڈرون کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا ’حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کر دیا گیا۔‘
سعودی سول ڈیفنس نے ریاض میں ممکنہ فضائی خطرے کا الرٹ جاری کیا بعد میں اسے واپس لے لیا۔
