Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ترکیہ کا سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کا اختیار پارلیمان سے لینے کا فیصلہ

اس پیش رفت کے بعد نیٹو کی دوسری بڑی فوج رکھنے والا ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی عہد کو باضابطہ شکل دینے کے مزید قریب ہو گیا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ترکیہ سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے پارلیمان میں ایک قرارداد پیش کرے گا۔ 
حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) کے ایک رکنِ پارلیمان نے بدھ کو خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اس مقصد کے لیے قرارداد پارلیمان میں اس وقت پیش کی جائے گی جب دفاعی معاہدے کی توثیق سے متعلق بل منظور ہو جائے گا۔
ترکیہ نے اگست میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے لیے اسے منگل کو پارلیمان میں پیش کیا تھا۔ 
اس پیش رفت کے بعد نیٹو کی دوسری بڑی فوج رکھنے والا ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی عہد کو باضابطہ شکل دینے کے مزید قریب ہو گیا ہے۔

شیئر: