Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور مدینہ ریجن میں مزید پانچ ڈرونز مار گرائے: عرب اتحاد

مشرقی صوبے میں جمعرات کی صبح چار ڈرون انٹرسیپٹ کرکے تباہ کیے گئے ( فوٹو: سکرین گریب)
 یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے جمعرات کو بتایا کہ ریاض اور مدینہ ریجن میں بھیجے جانے والے پانچ ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اتحاد نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں جمعرات کی صبح چار ڈرون مار گرانے کا اعلان کیا تھا۔
اتحاد کی جانب سے بدھ کو بھی بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب آنے والے سات ڈرون تباہ کیے گئے، جن میں مدینہ منورہ کی طرف آنے والے ڈرون شامل تھے، جہاں مسجد نبوی بھی واقع ہے۔
اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا سعودی عرب کی جانب آنے والے چار ڈرون مار گرائے گئے۔ ان میں سے کچھ مشرقی صوبے اور کچھ مدینہ منورہ کے علاقے میں تباہ کیے گئے۔
بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ مشرقی صوبے میں ایک اور ڈرون بھی مار گرایا گیا۔
بدھ کی شام اتحاد کی جانب یہ بھی بتایا گیا تھا کہ حوثیوں کی جانب سے جنوبی علاقے کی طرف بھیجا گیا چھٹا اور مشرقی صوبے کی طرف آنے والا ساتواں ڈرون بھی تباہ کر دیا گیا۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے بیان میں کہا تھا کہ حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل لانچ پلیٹ فارم کو تباہ کر دیا۔ اس لانچ پلیٹ فارم سے منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا۔
عرب اتحاد نے لانچ پلیٹ فارم کو ٹریک کرنے اور اسے نشانہ بنانے کی فوٹیج جاری کی جس میں لانچ پلیٹ فارم کو تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

شیئر: