Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ملین درخت: الباحہ گرین انیشیٹیو کے لیے جی سی سی میونسپلٹی ایوارڈ

مہم میں 10 ہزار 150 رضاکاروں نے شجر کاری میں شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ گرین انیشیٹیو کو جی سی سی میونسپلٹی ایوارڈ کے چھٹے ایڈیشن میں شجرکاری، شہری خوبصورتی اور ماحولیاتی پائیداری کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مہم کے تحت مختلف سرکاری اداروں، تنظیموں اور شہریوں کے تعاون سے 10 ہزار 150 رضاکاروں نے انیشیٹیو میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر 84 ہزار 500 گھنٹے رضاکارانہ کاموں میں صرف کیے۔
الباحہ کے 143 پارکوں اور تفریحی مقامات میں 10 لاکھ سے زائد درخت، پھول دار پودے اور سبزہ لگایا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی گرین انیشیٹیو کے تحت 52 ہزار درخت لگائے گئے۔ واک ویز، سڑکوں کے کناروں سمیت مختلف مقامات پر 12.5 لاکھ مربع میٹر سے زائد رقبے پر سبزے کا اضافہ کیا گیا۔

ماحولیاتی سطح پر اس مہم سے نائٹروجن آکسائیڈ کے اخراج میں 20 فیصد کمی، سالانہ 10600 سے 18 ہزار 600 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے اور ہوا کے معیار میں 7 سے 10 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ سبز مقامات سے فضا میں بہتری کا تناسب 20 فیصد بڑھا۔
وسائل کے موثر استعمال کے لیے سمارٹ آبپاشی ٹیکنالوجی کے ذریعے میٹھے پانی کے استعمال میں 40 فیصد کمی لائی گئی۔

 الباحہ ریجن کے میونسپل سیکریٹری علی السواط کا کہنا ہے یہ کامیابی سرکاری اداروں، تنظیموں اور معاشرے کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ سعودی وژن 2030 اور سعودی گرین انیشیٹیو کے اہداف سے ہم آہنگ پائیدار شہری ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

شیئر: