Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ کے آسمان پر کڑکتی بجلی کی شاندار چمک کے ساتھ الوسم سیزن کا آغاز

الباحہ کے رہائشی الوسم کے موسم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
الوسم کے موسم کے آغاز پر الباحہ کے آسمان پر گھنے بادل چھا گئے اور بجلی چمکنے لگی جس سے پورے علاقے کا منظر بہت خوبصورت ہو گیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)  کے مطابق گھنے بادلوں اور بجلی کی چمک نے الباحہ کے پہاڑوں اور وادیوں کے اوپر آسمان کو دلکش بنا دیا۔ موسم کی وجہ سے سردی کا احساس بڑھ گیا اور مقامی لوگوں اور سیاحوں کو قدرت کے خوبصورت مناظر دیکھنے کو ملے۔
الباحہ کے رہائشی الوسم کے موسم کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس موسم میں بارش ہونے اور موسم بدلنے کی امید ہوتی ہے۔ اس موسم میں آسمان پر خوبصورت اور گھنے بادل چھا جاتے ہیں اور بجلی چمکنے سے قدرت کے دلکش مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

 

شیئر: